الخدمت فائونڈیشن بنوں کے ہسپتال پر جاری تعمیراتی کام جلد مکمل ہوجائے گا‘محمد جلال شاہ ایڈووکیٹ

منگل 20 اگست 2019 12:07

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) الخدمت فائونڈیشن بنوں کے ضلعی صدر محمد جلال شاہ ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ الخدمت فائونڈیشن بنوں کے ہسپتال پر جاری تعمیراتی کام جلد مکمل ہوجائے گاجس میں بنوں کی غریب عوام کو مفت سہولیات دی جائیں گی اور غریبوں کو گھر کی دہلیز پر سہولیات مہیا کی جائیں گی الخدمت فائونڈیشن بنوں کے ہسپتال پر گذشتہ چھ ماہ سے تعمیراتی کام جاری ہے عنقریب ہسپتال مکمل ہوجائے گا ہم نے عزم کیا ہے کہ ہسپتال میں جدید مشینری کے ذریعے مریضوں کاچیک اپ کروائے جائیں گے جو سہولیات صوبے کے دیگر ہسپتالوں میں میسر ہیں ان سے بہتر سہولیات ہم یہاںمہیا کریں گے اُنہوں نے آخر میں مخیر حضرات سے اپیل کی کہ اس اچھے کام میں ہمارا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں