پاک افغان بارڈر زیرو پوائنٹ پر ''پاک افغان ہیلتھ کیئر ریفرل فیسیلٹی'' کا قیام

اتوار 15 ستمبر 2019 18:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایات پر وزیراعلی محمود خان اور وزیر صحت خیبر پختونخوا ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کی مخلصانہ کوششوں کی بدولت پاک افغان بارڈر پر افغانی بہن بھائیوں کے لئے ہیلتھ فیسلٹی کا قیام ممکن ہوا جس کا باقاعدہ افتتاح وزیراعظم عمران خان بدھ کے روز کریں گے۔

اس موقع پر وزیر صحت خیبر پختونخوا ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کہا کہ ہیلتھ کیئر فیسلٹی میں عوام کو جدید صحت کی سہولیات کی فراہمی مہیا ہوگی جن میں ایکسرے، لیبارٹری، لیبرروم، الٹراساونڈ، ای سی جی، ایمبولینس، مائنر اوٹی کے علاوہ دیگر صحت کی سہولیات مہیا ہوگی۔ وزیر صحت نے بتایا کہ جہاں ہسپتال کا قیام ممکن ہوا ہے وہاں پر پہلے ایک سرکاری رہائشی ہوٹل تھا لیکن وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ہسپتال کا درجہ دیا گیا تاکہ افغان بھائیوں کو صحت کی اعلی سہولیات فراہم ہوں۔

(جاری ہے)

وزیر صحت خیبر پختونخوا ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کہا کہ ہیلتھ کیئر فیسلیٹی کا قیام زیرو پوائنٹ پر کیا گیا ہے اور ہیلتھ فیسلٹی پر محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے اعلیٰ تربیت یافتہ ڈاکٹرز تعینات کیے جائیں گے۔ وزیر صحت نے کہا کہ ہیلتھ کیئر فیسلٹی پر او پی ڈی باقاعدہ طور پر کام کرے گی تاکہ مریضوں کو باقاعدہ صحت کی سہولیات فراہم ہوں۔ وزیر صحت ڈاکٹر ہشام نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان ایک عوامی لیڈر ہے اور عوام کا دکھ رجانتے ہیں ہم اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس کے تمام خوابوں کی تعبیر تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں