پشاور،لاکھوں روپے مالیت کا غیرملکی کپڑا اور دیگر سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) پشاور پولیس نے نان کسٹم پیڈ سامان کے سمگل کرنے کی کوشش کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں غیر ملکی کپڑا اور دیگر سامان برآمد کر لیا ہے ،بر آمدہونے والے سامان کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے جس کو قانونی چارہ جوئی اور کسٹم ڈیوٹی ادائیگی کی غرض سے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزحیات آبادپولیس اطلاع ملی تھی کہ کچھ افراد غیر قانونی طریقے سے درآمد شدہ غیر ملکی کپڑا اور دیگر قیمتی سامان سمگل کرنے کی کوشش کریں گے جس پر اے ایس پی حیات آباد حیدر علی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جمرود سے داخل ہونے والے تمام راستوں کی نگرانی سخت کرنے کی ہدایت کی، ایس ایچ او تھانہ حیات آباد کارخانو چیک پر موجود تھا کہ اس دوران آلٹو موٹر کار کے ذریعے نان کسٹم پیڈ اشیا کے سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدارغیر ملکی کپڑا اور چائے برآمد کر لی ہے جس کو کسٹم ڈیوٹی (ٹیکس) کی ادائیگی اور مزید قانونی چارہ جوئی کی خاطر کسٹم آفیسر سید زمان کے حوالے کر کے کسٹم ہاوس منتقل کر دیا گیاہے

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں