جے یو آئی کے دھرنے میں شامل ہونے والے کارکنوں کی تفصیلات اکھٹی کرنے کی ہدایات

پیر 23 ستمبر 2019 22:14

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2019ء) جے یو آئی کے دھرنے میں شامل ہونے والے کارکنوں کی تفصیلات اکھٹی کرنے کی ہدایات کی گئی ہے پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع سے جے یو آئی (ف) کے اسلام آباد میں ہونے والے ممکنہ دھرنے میں کن کن اضلاع سے کتنے کتنے کارکن جمع ہو نگے اور کس مقام پر جمع ہو نگے کہاں سے جائینگے ، کس کی قیادت میں جائینگے وغیرہ کی تفصیلات اکھٹی کی جا رہی ہے جے یو آئی (ف) کے اسلام آباد دھرنے میں شرکت کرنے والے خیبرپختونخوا کے کارکنوں کی تفصیلات اکھٹی کی جا رہی ہے جے یو آئی (ف) نے اسلام آباد دھرنے کا اعلان کیا ہے اور اسلام آباد میں ایک مہینے تک دھرنے کے لئے انتظامات کی ہدایات بھی کی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبے کے مختلف اضلاع سے کارکنوں کی تعداد اکھٹی کی جا رہی ہیں کتنے کتنے کارکن اس میںشرکت کرینگے اور کہاں کہاں سے جائینگے اور یہ کارکن اپنے ساتھ کیا کیا لے جائینگے کتنے دن کا راشن لے جائینگے

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں