پشاورٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ کی بچوں کو روڈ سیفٹی آگاہی

منگل 15 اکتوبر 2019 12:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) ٹریفک پولیس پشاور کے ایجوکیشن یونٹ نے سکول کے بچوں کو روڈ سیفٹی بارے آگاہی فراہم کی ۔ ڈی ایس پی شا زیہ شاہد کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں حادثات کی روک تھام کیلئے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے ایجوکیشن یونٹ مختلف سکولز ،کالجز ،یونیورسٹیوں ،سرکاری و غیر سرکاری دفاتر اور روڈوں پر عوام کو ٹریفک قوانین کے بارے میں تعلیم دیتی ہیں،جس کا مقصد انسانی جان کا ضیاع ہونے سے بچانا ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے بتایا کہ سکول بچوں کو روڈ کراس کرنے کا طریقہ بتایا اور ساتھ ہلمٹ ، سیٹ بلٹ ،موبائل فون ،ون ویلنگ ،تیز رفتاری ،لین اور لائن ڈسپلن اور سکول سوزوکیوں کے چھت، ڈالے پیدان کے فائدے اور نقصانات بتائے۔بچوں میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے اور ملٹی میڈیا پر ویڈیوز کے ذریعے بھی سمجھایا گیا۔سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے ایجوکیشن یونٹ نے آخر میں سکول کے بچوں سے سوال وجواب پر بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے نقد کیش انعامات دیئے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں