جنرل منیجر کمرشل پسکو کی زیرنگرانی واپڈا ہاؤس پشاو ر میں ہزارہ2 ،مردان ،سوات اورصوابی سرکلزکی میٹنگ

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:03

پشاور۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) صارفین کو بہترسہولیات کی فراہمی ،لائن لاسز ،ریکوری اورفوٹومیٹرریڈنگ کے حوالے سے واپڈا ہاؤس پشاور میںجنرل منیجرکمرشل پیسکو چوہدری محمدیعقوب کی زیرصدارت ہزارہ 2،مردان ،صوابی اورسوات سرکلزکی میٹنگ ہوئی جس میں ایس ایز ایکسینز،ریونیو آفیسر نے شرکت کی ، پسکو کے دیگر اعلی افسران بھی اس موقع پر موجودتھے،چاروں سرکلز کے ایس ایز نے اپنے اپنے سرکلز کی کارکردگی کے بارے میں جنرل منیجر کو تفصیلی بریفنگ دی،اجلاس میں صارفین کو بہترسہولیات کی فراہمی کیلئے بات چیت کی گئی ، جنرل منیجر نے ہدایات جاری کیں کہ صارفین کے مسائل کوگھر کی دہلیز پر حل کیا جائے، لاسز اورریکوری کے حوالے سے بات چیت کی گئی ،فیلڈ افسران کو ہدایت کی گئی کہ لاسز کو ہرحال میں کم کیاجائے اورریکوری میں اضافہ کیا جائے اوردئیے گئے اہداف کو ہرحال میں حاصل کیا جائے، کارکنوں میں سیفٹی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کیلئے سرکلز کو ہدایت کی گئی کہ ہرڈویژن کی سطح پر سیفٹی سیمینارز منعقدکریں،بقایاجات کی وصولی کا بھی جائزہ لیا گیا اور ہدایت کی گئی کہ بقایاجات کی ریکوری کیلئے تما م وسائل بروئے کارلائیں جائیں، بقایاجات کی ہرحال میں وصولی کو یقینی بنایا جائے کیونکہ بقایاجات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے نہ صرف پسکو کو خسارے کا سامنا ہے بلکہ مزید ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے میں بھی رکاوٹ بن جاتی ہے ،جنرل منیجر نے تمام ایس ایز پرزوردیا کہ وہ ایمانداری اورمحنت سے کام کریں ، انہوں نے تمام ایس ایز کو ہدایت کی کہ فیلڈ میں درپیش مسائل کے بارے میں مجھے بروقت آگاہ کریں․منیجمنٹ کا مکمل تعاون آپ کے ساتھ ہوگا اور اس ضمن میں درپیش مسائل کوحل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

․ انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے اوران کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔جنرل منیجر نے ہدایت کی کہ فوٹومیٹرریڈنگ پرمکمل طورپرعمل درآمد کرنے کی ہدایت کی اورکہا کہ فوٹومیٹرریڈنگ 100% نافذ کرنے کی وجہ سے صارفین کی بجلی بلوں کی شکایات کا ازالہ ہوگا ، اجلاس میں ای آراوز کی Implementation کا تفصیل سے جائزہ لیا اورہدایت کی گئی کہ ای آراو ز پرعمل درآمد کریں،انہوں نے کہا کہ صارفین کے مسائل کوحل کرنے میں ان کی راہنمائی کریں اوران کے بجلی سے متعلقہ مسائل کو حل کریں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں