وفاقی ملازمین کے بچوں کیلئے وظائف ‘فارم 20 نومبرتک جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

بدھ 13 نومبر 2019 18:06

پشاور۔13نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن حکومت پاکستان کی جانب سے خیبر پختونخواہ میں کام کرنے والے وفاقی ملازمین بشمول ریٹائیرڈ و مرحوم ملازمین کے زیر تعلیم بچوں اور بچیوں کیلئے وظائف 2019-20 کے فارم اجراء اور وصولی کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ہر لحاظ سے مکمل فارم سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن کے کمیونٹی سنٹر واقع فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز کالونی حس گڑھی شامی روڈ پشاور میں توسیع کردہ آخری تاریخ 20.11.2019 تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں