ڈی آئی خان میں 9500 لیٹرز دودھ غیر معیاری اور مضر صحت ہونے پر تلف

جمعہ 13 دسمبر 2019 21:58

پشاور۔13دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) حلال فوڈ اتھارٹی ڈیرہ کی ٹیم نے ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر حلال فوڈ اتھارٹی ڈیرہ اسماعیل خان واصف خان کی قیادت میں لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ رات گئے پنجاب سے ٹانک اور بنوں سپلائی ہونے والے دودھ کے ٹینکرز کی چیکنگ کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر موبائل لیب میں دودھ کے نمونوں کی پڑتال کی گئی جس میں 9500لیٹرز دودھ کو غیر معیاری اور مضر صحت ہونے پر موقع پر تلف کیا گیا جبکہ بعض ٹنکرز میں موجود دودھ میں پانی کی مقدار زیادہ ہونے پر ان کو بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر واصف خان نے دودھ میں ملاوٹ اور دیگر مضر صحت سرگرمیوں کیخلاف کاروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں