قومی وسائل عوامی امنگوں کے تحت تقسیم کریںگے، اشتیاق ارمڑ

ہفتہ 22 فروری 2020 00:06

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) خیبرپختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے پی کے 69 کی تعمیر و ترقی کیلئے کروڑوں روپے کی خطیررقوم کی منظوری دی ہے جس کے تحت صحت و تعلیم،ماحولیات،مواصلات و تعمیرات،آبپاشی و آبنوشی وغیرہ مختلف منصوبے شامل ہیں جن پر عنقریب کام شروع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاصوبائی وزیر سید محمد اشتیاق ارمڑ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ضلع پشاور کے تمام پسماندہ علاقوں کی پسماندگی دور کرنے کیلئے جامع حکمت عملی تیار کرچکی ہے جس میں مختلف یونین کونسلوں میں سکولوں کی تعمیر و مرمت اور اپ گریڈیشن شامل ہے جبکہ سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے بنیادی سہولیات اور پینے کے صاف پانی کی سکیموں کے سروے مکمل ہو چکے ہیںانہوں نے کہا کہ حکو مت عوام کے مسائل و تکالیف سے آگاہ ہیں اور اجتماعی نوعیت کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیںصوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی تبدیلی کیلئے آواز اٹھا کر میدان میں نکلی ہے عوام تبدیلی کے اثرات جان چکی ہیں اب حکومتی اقدامات سے کافی حد تک بہتری آرہی ہے اور عوامی امنگوں کے مطابق قومی وسائل خرچ کئے جارہے ہیں اور صوبہ بھر میں کسی بھی یونین کونسل کو نظر انداز نہیں کیا جا رہا ہے کیونکہ پی ٹی آئی کو عوامی مفادات عزیز ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں