اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی ثوبیہ ضیاء نے اسپیشل پرسنز کے درمیان انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کردیئے

پیر 24 فروری 2020 23:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی ثوبیہ ضیاء کی اسپیشل پرسنز کے درمیان انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کے گئے۔خصوصی افرادہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔ انکے اندر چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے اور انکی حوصلہ افزائی وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ دیگر اہم کارناموں کی طرح کھیلوں کے میدان میں بھی اپنی حیثیت کا لوہا منوا کرمعاشرے میں اہم مقام حاصل کر کے کسی کے دست نگر نہیں رہیں۔

معاشرے کے ذمہ دار افراد اور سماجی و فلاح ادارے کھل کر ان کی مدد اور رہنمائی کریں۔ تحصیل انتظامیہ اسپیشل پرسنز کی حوصلہ افزائی کے لے عنقریب کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرے گی۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی ثوبیہ ضیاء نے جشن تخت بھائی میںخصوصی افرادکی ویل چیئر ریس میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں میں انعامات و سرٹیفیکیٹس کی تقریب سے خطاب کررہی تھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ویل چیئر ریس میں پہلی پوزیشن والے کھلاڑی عظمت حسین دوئم خان سوئم ذاکر خان اور دیگر کھلاڑیوں میں کیش پرائز اور انعامات تقسیم کیے۔اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی فرمان علی خان،قیصر خان کونڈی،تحصیل دار افسر علی خان ،تخت بھائی پریس کلب کے چیئرمین حاجی حیات اللہ اختر اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔بہترین کارکردگی پر صفہ کرکٹ اکیڈمی کے چیف آرگنائزر قاری مجیب الرحمان،کپٹن سجاد خان کوبھی انعامات سے نوازا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے مختلف ادارے خصوصی افرادکے مسائل حل کرنے اور معاشرے میں انہیں کارآمد شہری کا مقام دلانے کیلئے کوشاں ہیں۔جوتحصیل انتظامیہ کی ترجیحات میں سرفہرست شامل ہیں۔انھوں نے اعلان کیا۔ کہ تحصیل انتظامیہ خصوصی افراد کیلئے ایک عظیم الشان کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کریگی۔جس سے ان کے صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع ملے گا۔کھلاڑیوں نے انکی حوصلہ افزائی پر میڈم ثوبیہ ضیاء کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں