حکومت عوام کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے ، اشتیاق ارمڑ

پیر 24 فروری 2020 23:37

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) خیبرپختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ار مڑ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے انہوں نے کہا کہ نیو سٹی ہوم میں نئے بجلی فیڈر کے قیام سے عوام کو بجلی کے مسائل سے کافی نجات مل جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو سٹی ہوم پشاور میں بجلی فیڈر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی ارباب عامر واپڈا حکام، سابق ناظمین اور کونسلرز اور علاقہ مشران بھی موجود تھے۔ اشتیاق ار مڑ نے کہا کہ عوام کی بلا تفریق خدمت پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے انہوں نے کہا کہ عوام سے کیے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع پشاور کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی کے 69 کے اندر، تعمیر و ترقی گذشتہ ادوار پر بھاری ہے اور اب روزگار ،تعلیم وصحت، رابطہ سڑک، آبنوشی بجلی کی فراہمی ودیگر تعمیر و ترقی کے کام حقیقی طور پر نظر آرہے ہیں کیونکہ حکومت نے کئی میگا پراجیکٹس شروع کئے ہیں جس سے تمام شہریوں کو بلا امتیاز فائدہ ہوگا ممبر قومی اسمبلی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور کی خوبصورتی اور ترقی کے لیے جگہ جگہ عملی کام شروع ہو چکے ہیں جس کی نگرانی خود وزیراعلی محمود خان کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ فیڈر کا قیام، نیوسٹی ہوم کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے پورا کرکے بجلی سے متعلقہ مسائل سے لوگوں کو نجات دلا دی ہے اشتاق ارمڑ نے کہا کہ پی کے 69 میں اربوں روپوں کے ترقیاتی کام مکمل ہو رہے ہیں اسلئے ان کی تکمیل میں عوام بھرپور تعاون کا مظاہرہ کریں تاکہ یہ منصوبے جلد ہی شفاف انداز میں مکمل ہو سکیںس موقع پر انہوں نے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے اجتماعی دعا بھی کی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں