ًپشاور، مختلف علاقوں میں تجاوزات،ممنوعہ شاپنگ بیگزاورصفائی کاخیال نہ رکھنے والے افرادکیخلاف کارروائی

:ایک درجن پختہ تجاوزات،ڈیڑھ درجن تھڑے ،چالیس کلوگرام سے زائدشاپنگ بیگز اورایک درجن سے زائد افرادپربھاری جرمانہ عائد

بدھ 26 فروری 2020 21:32

?پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2020ء) ایڈمنسٹریٹرٹائون فوراحسان اللہ خان کی ہدایت پر مختلف علاقوں میں تجاوزات،ممنوعہ شاپنگ بیگزاورصفائی کاخیال نہ رکھنے والے افرادکیخلاف کارروائی کی گئی،ایک درجن کے قریب پختہ تجاوزات،ڈیڑھ درجن تھڑے ،چالیس کلوگرام سے زائدشاپنگ بیگز اورایک درجن سے زائد افرادپربھاری جرمانہ عائد کیاگیاہے،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایڈمنسٹریٹرٹائون فوراحسان اللہ خان کی ہدایت پرانفورسمنٹ آفیسرمیاں سہیل احمد نے ڈیمالیشنگ سکواڈ کے ہمراہ محمدگڑھی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران 13 پختہ تجاوزات ،20کے قریب تھڑے مسمارکئے اورپندرہ کلوکے قریب شاپنگ بیگز تحویل میں لئے،اسی طرح پھندوبازار میں کارروائی کے دوران 26کلوگرام ممنوعہ شاپنگ بیگزاورپندرہ افرادکوصفائی کی ابترصورتحال پرہزاروں روپے جرمانہ کرکے سرکاری خزانہ میں جمع کرادئیے گئے ہیں جبکہ دودرجن سے زائد افرادکوصفائی کی صورتحال مزیدبہتربنانے کی تنبیہ کی گئی ہے،ایڈمنسٹریٹرٹائون فوراحسان اللہ خان نے آپریشن پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے کارروائی روزانہ کی بنیادوں پرجاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں