مسیحی برادری نے 12اپریل کو ایسٹر سادگی کے ساتھ منانے کا فیصلہ

جمعہ 3 اپریل 2020 23:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2020ء) مسیحی برادری نے 12اپریل کو ایسٹر سادگی کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا ہے لاک ڈائون میں 14اپریل سے توسیعی سے ملک بھر میں مسیحی برادری ایسٹر کی خوشیاں بھی ماند پڑ گئی ہیں مسیحی برادری 12اپریل کو ایسٹرمناتی ہیں کرونا کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال سے تجارتی مراکز بند پڑے ہیں جس کے باعث ایسٹر کی خریداری بھی شروع نہیں ہو سکی چرچز بھی بند ہیں ان میں بھی اجتماعی عبادت نہیں ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

کرونا کے باعث مسیحی برادری نے ایسٹر اس سال انتہائی سادگی کے ساتھ گھروں میں رہ کر منانے کا فیصلہ کیا ہے ایسٹر کی عبادات بھی گھروں میں کی جائیگی ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز پشاور کے ایک چرچ میں ہونے والی تقریب پر بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحفظات کااظہار کیا ہے جمعہ کے روز پشاور بھر کی مساجد بھی بند کئے گئے تھے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں