کمشنرہزارہ ڈویژن کی زیرصدارت شجرکاری مہم کے حوالے سے اجلاس

جمعرات 6 اگست 2020 17:28

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) مون سون شجرکاری کے حوالے سے کمشنر ہزارہ ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت جمعرا ت کے روز ڈپٹی کمشنرآفس ایبٹ آباد میں اجلاس کاانعقادکیاگیاجس میں تمام ضلعی افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث نے کمشنر ہزارہ کو شجر کاری کے حوالے سے اب تک کی کارکردگی اور تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

کمشنر ہزارہ نے تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام محکموں اور محکمہ جنگلات پر خصوصا زور دیا کہ وہ شجر کاری میں بھر پور حصہ لیں اور زیادہ سے زیادہ درخت لگانے میں ضلعی محکموں اور شہریوں کا ساتھ دیں۔ انہوں نے ایبٹ آباد شہر کے ساتھ ساتھ گلیات میں بھی شجر کاری پر زور دیا اور ڈی جی گلیات ڈیویلمنٹ اتھارٹی کو شجر کاری کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

اجلاس کے بعد مو ن سو ن شجرکاری کے حوالے سے کمشنر ہزارہ ریاض خان محسود نے شملہ ہلز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے محکمہ جنگلات، ٹی ایم اے، واسا اور محکمہ زراعت کی جانب سے تیاریوں کا جائزہ لیا۔ کنزرویٹر فارسٹ اور ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے کمشنر ہزارہ کو شجر کاری کے لیے منتخب جگہوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث، کنزرویٹر فارسٹ اعجاز قادر، ڈی ایف او، ٹی ایم او ایبٹ آباد اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود رہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں