جماعت اسلامی لیبرونگ پشاور نے گلبہار پارک میں اوپن ائیرجیم کلب کھولنے کی تجویز کو مسترد کردیا

ہفتہ 19 ستمبر 2020 22:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2020ء) جماعت اسلامی لیبرونگ ضلع پشاور کے صدر رضوان صراف نے گلبہار پارک میں اوپن ائیرجیم کلب کھولنے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ یہ فیصلہ اہل علاقہ کے مسائل میں مزید پریشانی کا باعث بنے گا اور اہلیان گلبہار اس جیم کلب کو کھولنے کی اجازت کبھی بھی نہیں دینگے۔ تحریک انصاف کے رہنمائوں کو اس فیصلے پر نظر ثانی کرنا چاہیے۔

چونکہ جیم کلب سے اہل علاقہ اور خصوصاً خواتین اور چھوٹی بچویوں کے لیے وہاں سے گزرنا محال ہوگا۔

(جاری ہے)

اوپن ائیر جیم کلب میں لڑکے نیم برہنہ ہوکر شوروغوغا کرتے ہوئے علاقہ مکینوں اور خواتین کے لیے درسر بنے رہیں گے۔پارک کے سامنے گھروں کی کھڑکیاں کھولنا ممکن نہ ہوگا۔ فارغ اور بے روزگار لڑکوں کی اُچھل کود سے ایک بے معنی طوفان بدتمیزی برپا ہوگا۔

اور اہل علاقہ کی زندگی اجیرن ہوجائے گی۔ حکومت کو ایسے بے مقصد کاموں کی بجائے سیوریج ، ڈرینج ، سٹریٹ لائٹس اور کھلے مین ہولز جیسے سنجیدہ عوامی مسائل پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے ۔ علاقہ مکینوں میں اس فیصلے سے شدید اشتعال اور غم وغصہ پایا جاتا ہے ۔حکومت کو ہوش کے ناخن لیتے ہوئے جیم کلب کھولنے سے احتراز برتنا چاہیے۔تاکہ امن وامان کا کوئی مسئلہ پیدا نہ ہونے پائیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں