پشاور، پولیس نے سرگرم راہزن گروہ کا سراغ لگا کر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

بدھ 21 اکتوبر 2020 23:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2020ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے نواحی علاقہ متھرا اور آس پاس کے علاقوں میں سرگرم راہزن گروہ کا سراغ لگا کر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان شہریوں سے اسلحہ کی نوک پر قیمتی موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہو جاتے تھے، گرفتار ملزمان کا تعلق پشاور سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیاہے جن کے قبضے سے چھینا گیا مسروقہ موبائل فون، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مدعی حیدر علی ولد کفایت اللہ نے تھانہ متھرا پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ کسی نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر اس سے قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جس پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی ورسک فدا حسین کی سربراہی میں ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ متھرا ثنا اللہ نے مشکوک افراد کو شامل تفتیش کرنے سمیت متعدد جرائم پیشہ افراد کا ڈیٹا ا کٹھا جس کے واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ لگ کر گزشتہ روز سلمان ولد سید رحیم اور آفاق ولد سید ولی کو گرفتار کرلیا ، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے اعتراف کرلیا ہے جن کے قبضے سے چھینا گیا موبائل فون سمیت مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، دونوں ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں