پشاور، خاتون سمیت دو منشیات فروش گرفتار، منشیات برآمد

بدھ 28 اکتوبر 2020 21:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2020ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ چمکنی اور بھانہ ماڑی میں منشیات فروخت کرنے والے خاتون سمیت دو منشیات فروش کو گرفتار کر لیا، جن کے قبضہ سے دو کلو گرام سے زائد چرس ،3 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی ہے،ملزمان مخصوص گاہکو ں کو منشیات سپلائی کرنے میں بھی ملوث ہے جن کے خلاف مقدما ت درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران خا تون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، گزشتہ روز ہونے والی کارروائیوں کے دوران ایس ایچ او تھانہ چمکنی اور ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی سردار حسین خا ن نے منشیات فروشی میں ملوث ملزمان مسماة ( گ) زوجہ آیا ت خان سکنہ بدھو ثمر باغ اور نعیم عرف چتو ولد ظاہر اللہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے مجموعی طور پر 3 کلو گرام ہیروئن اور 2 کلو گرام سے زائد چر س برآمد کرلی گئی ہیں،گرفتارملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں