پشاور سمیت صوبے بھر اور قبائلی اضلاع میں رواں سال پولیو کے 22کیسز رپورٹ ہو ئے

پیر 30 نومبر 2020 20:04

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2020ء) پشاور سمیت صوبے بھر اور قبائلی اضلاع میں رواں سال پولیو کے 22کیسز رپورٹ ہو ئے ہیں رواں سال ختم ہونے کی طرف گامزن ہے تاہم رواں سال بھی کروڑوںروپے کے اخراجات کے باوجود پولیو پر قابو نہیں پایا جا سکا صوبے بھر میں پولیو مہم گزشتہ روز سے شروع ہو گئی ہے پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران 64لاکھ 1ہزار 575بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائینگے جس کے لئے 28ہزار 683ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں پولیو مہم کے حوالے سے پشاور میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے پولیو ٹیموں کے ساتھ سیکورٹی کی بھاری نفری کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ مختلف اضلاع میں بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تعینات کیا گیاہے رواں سال کے آخری پولیو مہم کے باوجود خیبر پختونخوا میں پولیو وائرس پر قابو نہیںپایا جا سکا سینکڑوں والدین کے انکار کے بعد پولیو مہم کامیاب نہ ہو سکی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں