عوامی تعاون اور منظم آگاہی مہم کے ذریعے ایس او پیز پر عمل در آمد یقینی بنا رہے ہیں،ثاقب رضا اسلم

ہفتہ 5 دسمبر 2020 20:17

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2020ء) : ڈپٹی کمشنرثاقب رضااسلم نے کہاہے کہ سوات میں کورونا وبا ئی صورتحال قابو میں ہے،عوامی تعاون اور منظم آگاہی مہم کے ذریعے ایس او پیز پر عمل در آمد یقینی بنا رہے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سیدو شریف سوات میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ثاقب رضااسلم نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ نے پچھلے تین مہینوں میں 18351 انسپکشنز کئے اور ایس او پیز کی بار بار خلاف ورزی پر 1.0 ملین روپے کے جرمانے بھی عائدکیے گئے۔

انہوں نے کہاکہ ایک نئے اور منظم پلان کے تحت عوامی رابطے اور ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کا سلسلہ شروع کر رہے ہیں،رواںہفتے اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ ٹھوس اقدامات کر رہی ہے تاکہ سوات کی معیشت کو وبائی صورتحال میں بھی روا ں رکھا جا سکے۔

(جاری ہے)

میڈیا کو بریفنگ میںڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اکرم شاہ کا کہنا تھا کہ دیہی اور پہاڑی علاقوں میں کورونا پھیلنے کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے اور شہری اور گنجان آباد علاقوں میں وائرس موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ ایکٹیو کیسز گل کدہ، اوڈی گرام ، شموزئی ، نواں کلے اور کذہ بانڈئی علاقوں میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پورے ضلع سے 32357 سمپلز اکٹھے کئے گئے ہیں جس میں سے 3366 کیسسز مثبت تھے جبکہ 589 کا نتیجہ آنا باقی ہے ضلع میں71 مریض موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ ضلع سوات میں اب تک کوئی بھی مریض وینٹیلیڑ پر منتقل نہیں ہوا ہے ۔

ڈاکٹر اکرم شاہ کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں سی8373سمپلز اکھٹے کئے گئے جبکہ ہائی رسک علاقوں سے اب تک 3336 سمپلز ا کٹھے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں مثبت کیسز کی تعداد بہت کم ہے جو کہ صرف 46 ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بس اڈوں ، بازاروں اور ہوٹلوں میں زیادہ سحتی کی ضرورت ہوگی۔ ڈاکٹر اکرم شاہ کا کہنا تھاکہ ابھی تک 229 ہیلتھ ورکرز کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جس میں زیادہ پیرامیڈکس سٹاف کے شامل ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کی کارکردگی مثالی ہے وہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنا رہے ہیں جس کی وجہ سے سکولوں میں کورونا کی مثبت ہونے کی شرح کم ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں