ایم ٹی بی کلین اینڈ گرین سیف الملوک لیک مانٹین بائیک سائیکلنگ ایونٹ 26 جون کو منعقد کیا جائے گا،نثار احمد

ہفتہ 19 جون 2021 20:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن اور ایم ٹی بی ایڈونچر ٹرپس و ٹورز کے زیر اہتمام ایم ٹی بی کلین اینڈ گرین سیف الملوک لیک مانٹین بائیک سائیکلنگ ایونٹ 26 جون کو منعقد کیا جارہا ہے جس کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اس سلسلے میں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر اور آرگنائزنگ سیکرٹری نثار احمد نے بتایا 10 ہزار فٹ کی بلندی پر یہ ایونٹ منعقد کیاجارہا ہے سائیکل ریس کے انعقاد کا مقصد کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کو آگے لے جانا ہے اس کے ساتھ ساتھ سائیکلنگ کا بھی فروغ ہے اور اس کے ساتھ ٹورازم کوبھی فروغ دینے کے لئے یہ ایونٹ منعقد کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ آرگنائزنگ کمیٹی میں میرے ساتھ سرمد شباب ایم ڈی ٹرپس اینڈ ٹورز زاہد جمال اور دیگر شخصیات بھی شرکت کررہی ہیں اس ایونٹ کا سلوگن کلین اینڈ گرین پاکستان ہے جس میں خیبرپختونخواپنجاب اسلام آباد راولپنڈی پی او ایف ہزارہ کی مینز و ویمنز ٹیمیں شرکت کریں گی جس میں ساٹھ سے زائد سائیکلسٹ شامل ہوں گے ایونٹ جھیل سیف الملوک کے ٹریکس پر ہی منعقدہوگا جس کا افتتاح ساتھ ایشین اور پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ کریں گے جبکہ اختتامی تقریب کے موقع پر ڈی سی مانسہرہ اے سی ڈی ایس او احمد زمان سمیت دیگر شخصیات موجود ہوں گے جہاں کھلاڑیوں میںنقد انعامات ٹرافیاں اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے جائیں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں