خیبرپختو نخوا میں 5روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

مہم کے دوران37لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا ہدف مقرر

جمعہ 30 جولائی 2021 22:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) خیبرپختو نخوا میں 5روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے،مہم کے دوران37لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔کوآرڈینیٹر عبدالباسط کے مطابق 18اضلاع میں انسداد پولیو مہم چلائی جائیگی،مہم کے لیے 16ہزار731 تربیت یافتہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، 15ہزار965موبائل،708ٹرانزٹ اور58رومنگ ٹیمیں شامل ہیں اس کے علاوہ 4ہزار385ایریا انچارج بھی تعینات ہیں،26ہزار719اہلکارپولیو ٹیموں کی حفاظت پرمامور ہونگے۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری کے پی کے کاظم نیازکا کہنا تھا کہ 18اضلاع میں پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے یہ ایس این آئی کی کیمپین ہے،پولیو مہم میں کٴْل 37لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائے جائیں گے۔پولیومہم کیلئے کل16ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،26ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکار پولیو ٹیموں کے ساتھ ہونگی۔ہماری کوشش ہے کہ پولیو فری خیبرپختونخوا بنائیں دوسرے صوبوں سے کے پی کے میں کورونا کی صورتحال اچھی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہمیں اس وقت بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے اگر عوام احتیاط کرئے تو کورونا وباء سے جان چھوٹ سکتی ہے، ہم نے کورونا کی پہلی دوز کا ہدف86ہزار رکھا ہے جو کہ جلد پورا ہو جائے گا

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں