جمرود دو الگ االگ واقعات میں ایک شخص جان بحق اور دو زخمی ہو گئے

پیر 23 اگست 2021 23:34

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2021ء) تحصیل جمرود میں دو الگ واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق پہلا واقع جمرود کے علاقہ مولاگوری میں گزشہ آدھی رات کو پیش آیا ہے جہاں پر نا معلوم افراد نے محمد علی نامی شخص کے گھر میں دستی بم پھینک دیا جس کے نتیجے میں گھر کے صحن میں سوئے ہوئے محمد علی اور اس کا بیٹا زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

دوسرا واقع جمرود کے علاقہ غنڈی میں پیش آیا ہے جہاں پر گھریلو تنازعہ پر چھوٹے بھائی نے اپنے بڑے بھائی عیسیٰ خان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا جن کو طبی امداد کے لئے اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبھر نہ ہوسکا اور ہسپتال میں دم توڑ دیا ، جمرود پولیس نے دونوں وقعات کی رپورٹس درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں