{پشاور، کوٹلہ محسن خان میں ٹھیکیدار کام ادھو را چھوڑ کر غائب

۵ و مرتبہ اس میں خواتین اور چار پانچ بچے اس میں گر کر زخمی ہوگئے ، ادھوارا کام مکمل کیاجائے ،اہلیان علاقہ

اتوار 22 مئی 2022 20:00

ڈ پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2022ء) کوٹلہ محسن خان کے محلہ مرکزی میں ٹھیکیدار کام ادھوار چھوڑ کر غائب ہوگئے ، اہلیان علاقہ کو سخت پریشانی کا سامناکرنا پڑرہا ہے ،کوئی پرسان حال نہیں ، اہلیان علاقہ نے کہاہے کہ رمضان میں محلہ مرکزی کوٹلہ محسن خان میں فرش بندی اور نا لیاں بنانے کا کام شروع کیا تھا اور رات کی تاریکی میں کام کیا اور نیچے پہلے سے جو بڑی مرکزی نالی بنی ہوئی تھی اس کے اوپر تیار نالیاں رکھ دیں اور نیچے سارا گند اور پانی اسی طرح چھوڑ دیا گیا رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سارا کام غلط کیا اور محلہ مرکزی کا تھوڑا سا کام کرکے باقی نالی کو توڑ کر کے اسی طرح چھوڑ دیاگیا ہے اور 20 رمضان کے بعد ٹھیکیدار غائب ہوگئے اور اب پانی اور گٹروں کا پانی سارا گند محلے میں اس طرح پھیلا ہوا ہے کہ کوئی پیدل بھی اس راستے پر نہیں چل سکتا اور آئے روز حادثات ہوتے رہتے ہیں جبکہ کئی مرتبہ اس میں خواتین گر جاتی ہے اور اکثر اوقات بچے اور بوڑھے اس میں گر کر زخمی ہو جاتے ہیں اور آس پاس کے گھروں کو بھی خطرہ ہے اور اس کو نقصان پہنچ رہا ہے اور وبائی امراض اور بیماری پھیلنے کا خدشہ ہے اس حوالے سے اہلیان کوٹلہ محسن خان نے وزیراعلی خیبر پختونخوا، وزیر بلدیات، کمشنر پشاور ڈویژن ، ڈپٹی کمشنر پشاور اور مئیر پشاور سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے علاقے کے ادھورے کام کو پورا کیاجائے تاکہ ا ہلیان علاقہ کو اس پریشانی سے نجات مل سکیں اور سکھ کا سانس لے سکیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں