امن وسماجی ہم آہنگی ‘ علماء کے کردار پر پشاور میں دو روزہ کانفرنس

موجودہ حالات میں مذہبی رواداری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ‘ مقررین کا کانفرنس سے خطاب

منگل 24 مئی 2022 20:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) انٹرنیشنل ریسرچ کونسل فار ریلیجیئس افیئرز کے زیر اہتمام سی آر اے نارتھ کے تعاون سے خطے میں امن اور سماجی ہم آہنگی میں علماء کے کردار موضوع پر پشاور میں دو روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا کانفرنس میں اسلامی نظریاتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر قبلہ آیاز، سابق صوبائی وزیر برائے مذہبی امور قاری روح اللہ مدنی،پولیٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر عامر رضا، انٹرنیشنل ریسرچ کونسل فار ریلیجیئس افیئرز کے محمد اسرار مدنی اور تحمید جان سمیت ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے مختلف مذاہب اور مسالک کے علاؤہ، کونسلرز،علاقے مشران، نوجوان اور سماجی کارکنوں نے شرکت کی اجلاس میں کہا گیا کہ موجودہ حالات میں مذہبی رواداری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے جس میں منبر اور مہراب کا کردار انتہائی اہم ہے علمائکرام کو چاہیے کہ مسلکی اختلافات کو دور کرنے میں اپنا مثبت کردارادا کریں اور تمام مسائل افہام و تفہیم کے ساتھ حل کریں قاری روح اللہ مدنی کا کہنا تھا کہ علمائکی ذمہ داری ہے کہ علم کے تقاضوں کو پورا کریں اور قوم کی ایک مثبت انداز میں اصلاح کریں کیونکہ علمائکو بلند درجات دیئے گئے ہیں اور اختلافات رکھنا کوئی برائی نہیں تاہم اس کو دلیل کے ساتھ رکھنا چاہیے انہوں نے کہا کہ اسلام میں تمام مذاہب کے پیروکاروں کو عزت و احترام اور ان کے ساتھ اچھا سلوک رکھنے کی تعلیمات دی گئی ہیں کیونکہ دین اسلام اعتدال کا دین ہے اور قرآنی تعلیمات سے روگردانی معاشرے کی تنزلی کا باعث بن سکتی ہے پروفیسر قبلہ آیاز نے کہا کہ خیبر سمیت تمام قبائلی اضلاع کے اپنی روایات ہیں ان علاقوں کے نوجوانوں کو تعلیم، روزگار اور کاروباری سرگرمیوں اور کاشتکاری کو فروغ دینے سے خوشحالی آسکتی ہے اور امن بحال ہو سکتا ہے دیگر شرکائنے کہا کہ تمام شرکائاپنے اپنے علاقوں میں مذہبی رواداری کو فروغ دینے، امن و خوشحالی اور ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ ایک خوشحال معاشرہ تشکیل ہوسکے، پروگرام کے اختتامی سیشن سے ڈی سی آفس کے نمائندوں نے شرکت کی اور اس بات پر زور دی گئی کہ تمام سٹیک ہولڈرز کو خیبر کی ترقی میں کردار ادا کرنا چاہیے، آخر میں سی آر اے نارتھ کے نمائندے نے مہمانان خصوصی میں شیلڈ تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں