خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے 44نئے کیس رپورٹ ، ایک مریض جاں بحق

پیر 15 اگست 2022 23:09

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2022ء) پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں ایک بار پھر کورونا کے وار جاری ، محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا نے ایک جان لے لی ، محکمہ صحت حکام کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد6 ہزار335ہے ، محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 44نئے کیس رپورٹ ہوئے جسکے ساتھ ہی خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد2 لاکھ 22ہزار438ہوگئی، محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کےدوران کورونا سے متاثرہ 50مریض صحت یاب جبکہ صوبے میں کورونا سےصحت یاب افراد کی تعداد2 لاکھ 15ہزار376ہوگئی ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 3ہزار124ہے، گزشتہ جوبیس گھنٹوں میں پشاور سے 26نئے کورونا کیس رپورٹ ہو ئے جبکہ پشاور میں کورونا کیسز کی تعداد83ہزار969ہوگئی، محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں ایک دن میں 1ہزار 467کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اس وقت صوبے میں فعال کیسز کی تعداد727ہو گئی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں