سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف کارروائی

جمعہ 19 اپریل 2024 17:03

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے ملٹری پولیس کے ہمراہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے890 افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ چیف ٹریفک آفیسر سعود خان کی نگرانی میں کینٹ سیکٹر میں کوننگ کی گئی تھی جہاں پر کالے شیشوں کے استعمال،سیٹ بلیٹ اور ہیلمٹ نہ استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

کنٹونمنٹ بورڈ پشاور حدود میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران ملٹری پولیس کی جانب سے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے ساتھ بھر پور تعاون کیا گیا۔ چیف ٹریفک آفیسر نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور شہر میں ٹریفک کی روانی اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنےوالوں کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائے گی جبکہ قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ شہری ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور تیز رفتاری سے گریز کرنے سمیت دوران سفر ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کا استعمال یقینی بنائیں جبکہ خلاف ورزی کرنےوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں