ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال کی ہدایت

آج صدارتی پریڈ کے موقع پر ضلع ایبٹ آباد میں ڈبل سواری اور کالے شیشوں پر پابندی عائد

جمعہ 19 اپریل 2024 20:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے 20 اپریل 2024 کو منعقد ہونے والی صدارتی پریڈ کے موقع پر ضلع ایبٹ آباد میں ڈبل سواری اور کالے شیشوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کردی ہے پابندی کا مقصد پریڈ میں شامل ہونے والے اعلی حکام ،سول و عسکری قیادت کی حفاظت، کسی بھی بد عنوانی کو روکنا اور عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے۔

(جاری ہے)

اس پابندی کا اطلاق صرف 20 اپریل 2024 کو نافذ العمل رہے گا۔اس ضمن میں خلاف ورزی کی صورت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ188 کے تحت ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں