ڈائیریکٹر ایف آئی اے پشاور زون کا ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو ایف آئی اے کی سیکیورٹی کے لیی2 ایف سی پلاٹون کی ڈیمانٹ کردی

جمعہ 19 اپریل 2024 20:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) ڈائیریکٹر ایف آئی اے پشاور زون کا ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو ایف آئی اے کی سیکیورٹی کے لیی2 ایف سی پلاٹون کی ڈیمانٹ کردی وزیر داخلہ نے بجلی چوری اور اووربلنگ کیخلاف کارروائیوں سے متعلق حکامات جاری کئے تھے جس پر ڈائیریکٹر ایف آئی اے پشاور زون کا ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو خط ایف آئی اے پشاور زون نے چھاپا مار ٹیموں کے تحفظ کیلئے سیکیورٹی مانگ لی۔

(جاری ہے)

خط کے متن کے مطابق ایف آئی اے پشاور زون کو سیکیورٹی کے 2 فرنٹیر کانسٹیبلری پلاٹون فراہم کیے جائیں، وزیر داخلہ نے اووربلنگ اور بجلی چوری کیخلاف کارروائیوں کی ہدایت کی ہے، موثر کارروائیوں کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، موجودہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ٹیموں کی حفاظت انتہائی ضروری ہے،

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں