ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر ڈی ایچ اوز اور ایم ایس اپنے ڈیوٹی سٹیشنز پر موجود رہیں، ڈی جی ہیلتھ سروسز خیبرپختونخوا

جمعہ 19 اپریل 2024 20:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) محکمہ بحالی و آبادکاری کی جانب سے مختلف اضلاع میں 30 اپریل تک ایمرجنسی نافذ کئے جانے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو اپنے ڈیوٹی سٹیشن چھوڑنے سے قبل پیشگی اجازت لینے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز خیبر پختونخوا ڈاکٹر شوکت علی کے دفتر سے جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق ضم شدہ اضلاع کے ڈی ایچ اوز او ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس بھی اپنے ڈیوٹی سٹیشن چھوڑنے سے قبل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کو مطلع کرینگے۔

مراسلے کے مطابق دیر اپر اور لوئر، سوات، چترال اپر اور لوئر، کوہستان اپر اور لوئر، کولئی پالس، مہمند، خیبر، باجوڑ، پشاور، چارسدہ، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے اضلاع میں صحت کی ایمرجنسی خدمات بروقت فراہم کرنے کیلئے ان اضلاع کے ڈی ایچ اوز اور ایم ایس اپنے ڈیوٹی سٹیشنز پر موجود رہیں۔ تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس ان ہدایات پر عملدرآمد کے پابند ہیں تاکہ صحت کی بروقت خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں