ڈی پی کا سوات اوربونیر کی سرحد پر قائم کلیل کنڈو چیک پوسٹ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

ہفتہ 27 اپریل 2024 17:51

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد اللہ خان نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر تھانہ کوکارئی ضلع سوات اورضلع بونیرکی سرحد پرقائم کلیل کنڈو چیک پوسٹ کا اچانک دورہ کیا۔ ترجمان سوات پولیس کے مطابق انہوں نے سیکورٹی و دیگرانتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا، شدید بارش و سرد موسم میں الرٹ رہنے والے پولیس جوانوں کو شاباش دی اورانہیں توصیفی اسناد سے نوازنے کا بھی اعلان کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نےتھانے کے تمام رجسٹرات، کرائم چارٹ، حوالات، کمپیوٹرائز ریکارڈ، سی سی ٹی وی کیمرے اورکوت اسلحہ بھی چیک کیا اورمحررسٹاف کو ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا کہ تھانے میں آنے والے سائلین خصوصاً بزرگوں اورخواتین کیساتھ نرمی اوراحسن اخلاق سے پیش آئیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے ان کے جائزمسائل بروقت حل کیے جائیں، عوام الناس کو تحفظ کا احساس دلانے کیساتھ ساتھ اپنی سکیورٹی اورتھانے کی صفائی کا بھی خاص خیال رکھا جائے۔ اس موقع پرڈی پی او سوات نے تھانے کی عمارت کے مختلف حصوں کا سیکورٹی معائنہ کیا، نفری کو چیک کیا اوربیرکوں میں پولیس جوانوں کی رہائشی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں