مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن اور خیبرپختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ کا اجلاس ،کتابوں کے دوبارہ استعمال کی پالیسی کامیاب قرار دی گئی

منگل 30 اپریل 2024 15:18

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کی زیر صدارت ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن اور خیبرپختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں خیبرپختونخوا حکومت کی کتابوں کے دوبارہ استعمال کی پالیسی کامیاب قرار دی گئی ۔اس موقع پر بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا میں رواں سال کےلئے 3 کروڑ 40 لاکھ کتابوں کی چھپائی مکمل کی گئی ۔

گزشتہ سال 5 کروڑ 63 لاکھ کتابوں کی چھپائی ہوئی تھی ۔

(جاری ہے)

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ کتابوں کے دوبارہ استعمال کی پالیسی (ری یوز پالیسی) سے 4 ارب روپے کی بچت ہوگی نئی اور پرانی درسی کتب کی خرید وفروخت پر پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ کو درسی کتابوں کی چھپائی کے پیسے بروقت ریلیز کئے جائیں گے آئندہ سال سے سکول اساتذہ، طلباء کو کتابیں بہترین حالت میں رکھنے پر تحائف دئیے جائیں گے۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری عبداللہ اکرام، چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ سید ثقلین گیلانی نے شرکت کی ۔مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کتابوں کی ری یوز پالیسی پر ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن اور چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ کو مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں