ن لیگ کو پشاور کا گڑھ ثابت کرینگے، پی کے 82 میں دو ماہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے،ایم پی اے طارق اعوان

منگل 30 اپریل 2024 22:07

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) پی کے 82 سے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ملک طارق اعوان کی کوششوں سے اے این پی، پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں کے بلدیاتی ناظمین، کونسلرز اور سابق اور موجودہ وارڈ صدر و عہدیداروں سمیت سینکڑوں کی تعداد میں کارکنوں نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔ گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں گرینڈ شمولیتی پریس کانفرنس کے دوران اے این پی کے سابق ناظم وسیم نواز قاضی کلے، سابق کونسلر گل سخی،یوتھ کونسلر عبدالمنان، یوتھ کونسلر تسبیح اللہ،سابق کونسلر حاجی لیاقت علی، سابق کونسلر ملک فرید اعوان، یوتھ کونسلر پی ٹی آئی ثمر باغ ملک سعید اللہ، سابق صدر افغان کالونی ظفر اقبال، معظم جان افغان کالونی، گلاب جان پی ٹی آئی سردار کالونی، ملک عزیز اعوان پی ٹی ائی، سعید اللہ خان سابق ناظم ککڑ گاؤں اے این پی، حاجی جہانزیب گلوزئی سابق صدر پی ٹی ائی،قاری سعید اے این پی، محمود جان لالہ اے این پی، اسرار مہمند ٹوپی، آصف اقبال پی ٹی ائی، ملک وقار،ملک حیدر، ملک افتاب اور فہیم خان کو ایم پی اے ملک طارق اعوان نے پارٹی ٹوپیاں پہنائیں۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے ملک طارق اعوان نے کہا کہ کامران بنگش نے انکی ذات پر جو الزامات لگائے ہیں انہیں عدالت میں ثابت کریں کیونکہ کامران بنگش اپنا سیاسی قد اونچا کرنے کیلئے ایسے الزامات لگا رہے ہیں جبکہ پی کے 82 کے عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے انکا کہنا تھا کہ انکے بڑے بھائی ملک جہانگیر اعوان مرحوم 1996 میں آزاد حیثیت سے کونسلر منتخب ہوئے تھے اس کے بعد انکے دوسرے بھائی الحاج ملک بشیر اعوان 2004 میں آزاد حیثیت سے ناظم منتخب ہوئے لہٰذا حلقہ عوام کا ان پر اعتماد کا اظہار 1996 سے جاری ہے ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ وزیر اعلی علی امین گنڈا پور سیاست کرنے کی بجائے عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ دیں ، وزیر اعلی کو اپوزیشن کی جانب سے وفاق کے ساتھ بات کرنے کی پہلے بھی دعوت دی اور اب بھی انکے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی وفاقی حکومت سے پشاور اور بالخصوص پی کے 82 کے عوام کیلئے میگا منصوبوں سے متعلق بات ہوگئی ہے جلد عوام کو خوشخبری ملے گی ملک طارق اعوان نے کہا کہ پی کے 82 میں دوماہ اور بالخصوص ماہ صیام میں حلقہ عوام کو انکے گھر کی دہلیز پر سستے آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا جبکہ بجلی، سوئی گیس اور دیگر مسائل بھی اولین ترجیحات میں حل کئے گئے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں