صوا بی پولیس کی کاروائی ،موٹر سائیکل چوری میں ملوث 2ملزمان گرفتار

جمعرات 2 مئی 2024 11:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2024ء) صوابی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان صوابی پولیس کے مطابق تھانہ صوابی کی حدود میں آئے روز موٹرسائیکل چوری کے واردات کی شکایات پر ایس پی انوسٹی گیشن خان خیل خان کے سربراہی میں ایس ایچ اوتھانہ صوابی شہزاد خان نے تفتیشی آفیسر گل شیر خان اور پولیس ٹیم کےہمراہ پیشہ ورانہ طریقہ کار کو اپناتے ہوئے ملزمان عابد الله اور واحد خان کوگرفتار کرکے ان کےقبضے سے مختلف ماڈلز کے 27 موٹرسائیکل،3309 گرام چرس،409 گرام آئس اور ایک عدد کلاشنکوف برآمد کرلی ۔ ملزمان منشیات فروشی کےکاروبار میں بھی ملوث پائےگئے۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں