وزیراعلی خیبر پختونخوا کی ازلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی پر قومی ٹیم کو مبارکباد

اتوار 12 مئی 2024 14:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے ازلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تہنیتی پیغام میں میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی کارکردگی لائق تحسین ہے، کافی عرصے بعد پاکستان ہاکی ٹیم کی اس اہم ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی حوصلہ افزا ہے، ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی دکھائی، توقع ہے کہ قومی ہاکی ٹیم آنے والے دنوں میں مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں قومی ہاکی ٹیم کی مزید کامیابیوں کے لئے دعاگو ہوں،امید ہے موجودہ ہاکی ٹیم پاکستان کو ہاکی کے میدان میں اس کا کھویا ہوا مقام دوبارہ دلائے گی۔ وزیراعلی نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت قومی کھیل کے فروغ کے لئے مربوط اقدامات اٹھارہی ہے، صوبائی حکومت ہاکی کے فروغ کےلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کو بھرپور معاونت فراہم کرے گی ۔\378

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں