ڈی ایچ اے پشاور میں روٹس ملینیم سکول کا افتتاح

اتوار 12 مئی 2024 19:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) ڈی ایچ اے پشاور کے رہائشیوں کےلیے ڈی ایچ اے اور سکول انتظامیہ نے ڈی ایچ اے پشاور میں روٹس ملینیم کے شاندار افتتاح کی تقریب کا انعقاد کیا جو کمیونٹی کے تعلیمی منظرنامے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔ افتتاحی تقریب میں مقامی معززین، تعلیمی ماہرین اور والدین نے شرکت کی جس میں علاقے کے نوجوانوں کے لیے ایک روشن مستقبل کا اعادہ کیا گیا۔

جدید انفراسٹرکچر اور سہولیات سے آراستہ یہ ریاستی سطح کی سہولت ایک سازگار تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔ کشادہ کلاس رومز جو انٹرایکٹو ٹیکنالوجی سے لیس ہیں، جدید سامان سے آراستہ لیبارٹریز اور صحت و فٹنس سے آراستہ کھیل کے میدان اپنے طلباء کو مکمل تعلیمی تجربہ فراہم کرنے کا کوشش ہے۔

(جاری ہے)

افتتاحی خطاب میں مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات (ہلال امتیاز ملٹری) کمانڈر 11 کور، بریگیڈیر ہارون رحیم، ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے پشاور اور روٹس ملینیم کے سی ای او فیصل مشتاق نے ادارے کی تعلیمی برتری، کردار سازی اور جامع تعلیم کے عزم پر زور دیا۔

انہوں نے سکول کے تصور سے حقیقت تک کے سفر میں ڈی ایچ اے پشاور انتظامیہ کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ افتتاحی تقریب میں طلباء کی جانب سے دلکش پرفارمنسز پیش کی گئیں جس نے کمیونٹی کے متنوع ثقافتی ورثے کو اجاگر کیا۔ والدین اور مہمانوں نے طلباء کے ٹیلنٹ کی بے حد تعریف کی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں