پشاور تھانہ شاہ قبول پولیس کی کارروائی،ملزم گرفتار، جعلی کرنسی اور شراب برآمد

اتوار 12 مئی 2024 19:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) پشاور ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول عاکف انجم نے خفیہ اطلاع پرشاہ قبول روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے جعلی کرنسی اور شراب برآمد کرلی ہے، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران جعلی کرنسی لین دین اور شراب کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں