غ*تھانہ خزانہ پولیس کی سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون

ظ* مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے متعددکو گرفتار کرلیا

اتوار 12 مئی 2024 20:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) تھانہ خزانہ پولیس کی سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے متعددکو گرفتار کرلیاتفصیلات کے مطابق *ایس پی رورل ڈویژن انعام جان* کی خصوصی ہدایات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈان بدستور جاری ہے جس کے دوران *ڈی ایس پی خزانہ سب ڈویژن آصف شریف* کی نگرانی میں ایس۔

(جاری ہے)

ایچ۔او تھانہ خزانہ زاکر اللہ نے مختلف کاروائیوں کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت شاہ سوار ، ابراہیم ، محمد یحیی ، طلحہ ، آفاق اور صدام حسین سے ہوئی، کاروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے 4 عدد رائفل، 4 عدد پستول سمیت متعدد مختلف بور کے کارتوس ،ایک کلو گرام سے زائد چرس اور ہزاروں روپے مالیت کی گرام آئس برآمد کرلی گء ۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے ان سے مزید تفتیش شروع کردی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں