ٹ*پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا صدر سید محمد علی شاہ باچا کا صوابی دورہ ۔

منگل 14 مئی 2024 22:25

ں*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) سید محمد علی شاہ باچہ کا صوابی پہنچنے پر عہدیداران اور کارکنوں کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا اس موقع پر پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ صوابی کے صدر علی خان کے حجرہ گاں اسماعیلہ میں پروقار عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا ۔جسمیں گوہر علی انقلابی صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ۔اشفاق خان جنرل سیکرٹری ۔

صفدرعلی ایڈوکیٹ ضلعی انفارمیشن سیکرٹری ۔ملک جھان اکبر ۔عابد اقبال۔۔ابن امان خان۔نائف خان۔۔رحیم تاز خان۔۔ملک محمد نواز خان۔زرین گل ۔صبور خان۔۔جمشید خان۔جھانگیر افسر۔سکندر خان۔۔خانزادہ عبد القدوس خان سمیت دیگر عہدیداران اور کارکنوں نے شرکت کی۔اس موقع پر صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچہ نے گزشتہ انتخابات میں پارٹی امیدواروں عہدیداران اور کارکنوں تحفظات سننے اور تنظیمی امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا ۔

(جاری ہے)

صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچہ نے جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے عوام پر پیپلز پارٹی کی قیادت نے بہت سارے احسانات کئے ہیں۔۔پاسپورٹ اور ووٹ کا حق دیا پختون عوام کو انکا حق دیا ۔پہچان دیا ۔صوبائی خودمختاری این ایف سی ایوارڈ دیا۔اٹھارویں ترمیم پاس کیا۔مگر افسوس کا مقام ھے۔۔کہ یہاں سے پیپلز پارٹی کو وہ مینڈیٹ نہیں ملنے دیا گیا جو انکا حق ھے۔

صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچہ کا مزید کہنا تھا کہ اج ملک بھر صدر آصف علی زرداری صاحب کے بہترین وژن ، منصوبہ بندی اور بلاول بھٹو زرداری صاحب کے ملک بھر میں بھرپور کمپین سے اس ملک میں پیپلز پارٹی آج بہترین پوزیشن پر ھے۔۔دو صوبوں میں حکومت ھے۔پختونخوا میں ہمارا اپنا گورنر ھے۔ھم جیالوں کیلئے گورنر ہاس کے دروازے کھول کر رکھیں گے۔

اور گورنر کے پاس جتنے بھی اختیارات ہیں اسکو استعمال کرکے جیالوں کو انکا حق دلوائیں گے۔اس موقع پر سید محمد علی شاہ باچہ نے پارٹی کو از سرنو منظم کرکے ایک نئے جذبے اور ایک نئے ولولے کے ساتھ تنظیموں کو آرگنائز کرنے کا عزم کیا کرتے ہوئے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کی ہدایت جاری کی عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے سید محمد علی شاہ باچہ کا کہنا تھا کہ مستقبل پیپلز پارٹی اور بلاول کا ہے کارکن اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں تو پیپلز پارٹی کا راستہ کوئی طاقت نہیں روک سکتا۔آخر میں صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچہ نے عشائیہ کی تقریب کے انعقاد اور کارکنوں کی جانب سے استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں