ةجمعیت علما پاکستان ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کیلئے بھرپور تحریک چلائے گی صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر

اتوار 19 مئی 2024 18:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2024ء) جے یو پی کی مرکزی مجلس شوری و عاملہ نے یکم تا 7ستمبر ہفتہ گولڈن جوبلی پر ختم نبوت منانے کی منظوری دے دی جمعیت علما پاکستان ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کیلئے بھرپور تحریک چلائے گی مبارک کیس میں کئے گئے فیصلے قوم کو قبول نہیں ختم نبوت کا تحفظ ہمارے ایمان کا بنیادی جز ہے اس کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریںگے،ملک کے سیاسی معاشی،معاشرتی،اقتصادی حالات دگرگوں ہیں بین الاقوامی ایجنڈے کے تحت ملک کو قصدامسائل کی دلدل میں دھکیلا جارہا ہے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے قرضوں کی بیڑیاں ملک کے معاشی نظام کو تباہی کے دھانے پر پہنچانے کا باعث بن رہی ہیں سودی نظام ملک کی بنیادوں کوکھوکھلا اور اقتصادی تباہی کا باعث ہے ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کیلئے سود سے پاک اسلام کے آفاقی معاشی نظام کو نافذ کرنے کی ضرورت ہے غزہ کے مظلوموں کی دارسی رسی کیلئے پاکستان کے غیور عوام دل کھول کر عطیات جمع کرائیں جمعیت علما پاکستان کے ہزاروں نوجوان قبلہ اول پر اپنی جوانیاں نچھاور کرنے کیلئے بیتاب ہیں فلسطین کے مظلوموں کا لہو ضرور رنگ لائیگا بیت المقدس کو صیہونیت کی فرعونیت سے انشا اللہ جلد نجات ملے گی قزغستان میں پاکستانی طلبا و طالبات پر بہیمانہ تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتاحکومت قزغستان میں مقیم پاکستانی طلبا و طالبات کو تحفظ فراہم کرے وزرات خارجہ اور پاکستانی سفیر کی خاموشی پوری قوم کیلئے سوالیہ نشان ہے جمعیت علما پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے ان خیالات کا اظہارمرکزی مجلس شوری وعاملہ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ایران پاکستان کو گیس بجلی اور پیٹرول انتہائی کم نرخوں پر فراہم کرنے کیلئے تیار ہے مگر ہمارے حکمراں امریکہ کی غلامی میں ایران سے سستی بجلی،گیس اور پیٹرول لینے کیلئے تیار نہیں اگر وہ ایران سے معاہدے کرلیں تو ملک کوپیش توانائی بحران سے فوری نجات مل جائے اور ملک کے معاشی و اقتصادی صورتحال بدل جائے گی فیکٹریاں اور کارخانے چل پڑیں گے بے روزری ختم ہو جائے نوجوانوں کو باعزت روزگار ملے گا ملک میں خوشحالی آئے گی اورغربت،افلاس اوربے روزگاری کا خاتمہ ہو گاحکمراں اشرافیہ کو سبسڈی کی مدمیں اربوں روپے کی بجلی،گیس پیٹرول مفت دے رہے ہیں اور غریبوں پر بھاری ٹیکسوں کا بوجھ ڈال کر انہیں فاقہ کشی پر مجبور کیا جا رہاہے انہوں نے کہا کہ امریکہ کو پھر سے اڈے دینے کیلئے ملک میں بدامنی،لاقانونیت،خوف ودہشت،افتراق و انتشار کی فیضا پیدا کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس سے مرکزی سینئرنائب صدر ڈاکٹر جاوید اعوان،مرکزی سیکریٹری جنرل پیر سید محمدصفدر شاہ گیلانی،پیر آغاتاج،پیر سید عاشق حسین بخاری،ڈاکٹر محمد یونس دانش،سید عقیل انجم قادری،پیر سیدانوار الزماں شاہ،میاں غلام شبیر،سید مومن شاہ جیلانی،ناظم علی آرائیں مولانا محمدداد نقشبندی،محمد ایوب خان ایڈوکیٹ،علامہ اظہر حسین فاروقی،علامہ نصیر احمد نورانی،ملک ذاکر حسین ایڈوکیٹ،علامہ غلام مصطفے سلطانی،ڈاکٹر محمد یوسف آرائیں پیر دانش بشیرحیدری،اویس احمد ایڈووکیٹ،یاسر فرید، نعیم جاوید نوری،اصغر نورانی،میاںعبدالسلام قریشی،محمد اسلم لالنگا،محمد شکیل قاسمی،علامہ ارتضی نورانی،سید محمد نورالحسین جیلانی،مفتی تصدیق حسین،محمد عثمان سیالوی،رستم نورانی نے بھی شوری کے اجلاس سے خطاب کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں