جشن آزادی آرچری ٹورنامنٹ ، مردوں کے ایونٹ میںندیم جان جبکہ خواتین میں اقصیٰ شاہ بازی لے گئیں

ہفتہ 18 اگست 2018 12:07

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) فیملی آرچری کلب پشاور کے زیراہتمام جشن آزادی آرچری ٹورنامنٹ میںمردوں کے ایونٹ میںندیم جان نے میدان مار لیا جبکہ خواتین کے ایونٹ میں اقصیٰ شاہ بازی لے گئیں، مہمانان خصوصی خیبر پختونخو ا سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل جنید خان اور پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال نے ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے،اس موقع پر فیملی آرچری کلب پشاورکی سربراہ نورین شاہ کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، قیوم سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں چالیس سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا،مردوں کے ایونٹ میں ندیم جان نے چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ نعمان خان اور فرحان اختر بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے،خواتین کا ایونٹ اقصیٰ شاہ نے اپنے نام کر لیا جبکہ ایمان شاہ نے دوسری اورزہاوا کلثوم نے تیسری پوزیشن حاصل کی، گروپ ایونٹ میںندیم جان اور اقصیٰ شاہ نے پہلی، نعمان اور ایمان شاہ نے دوسری جبکہ فرحان اور زہاوا کلثوم نے تیسری پوزیشن حاصل کی،آخر پر فیملی آرچری کلب پشاور کی سربراہ نورین شاہ نے خیبر پختونخوا سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل جنید خان اور پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی نوجوان نسل کو تفریجی موقعے فراہم کریں گے،

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں