دوسرا فیڈے ریٹڈ عبدالسلیم میموریل آ ل پاکستان چیس(شطرنج(ٹورنامنٹ 29تا30جنوری پشاور میں منعقد ہوگا

س

جمعرات 27 جنوری 2022 18:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) دوسرا فیڈے ریٹڈآل عبدالسلیم میموریل چیس(شطرنج) ٹورنامنٹ 29جنوری سے پشاور میں منعقد ہوگا،تا30جنوری تک منعقدہ اس چمپئن شپ میں پاکستان کے گرینڈ ماسٹر محمد لودھی سمیت نیشنل ماسٹرزسمیت ملک بھر سے سو سے زائدمرد وخواتین کھلاڑی حصہ لیںگے۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخواچیس(شطرنج) ایسوسی ایشن کے صدر عمر خان نے کہاکہ فیڈے ریٹڈچیس ایونٹ کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور ملک کے چاروں سمیت ٹاپ رینکنگ کھلاڑیوںنے پشاور میں منعقدہ اس چمپئن شپ میں شرکت کی یقین دہانی کی ہے ،انہوں نے کہاکہ اس ایونٹ کی خاص بات یہ ہے کہ ملک بھر سے نیشنل ماسٹرز سمیت پاکستان کے واحد گرینڈ ماسٹر محمودلدھی اور نیشنل ماسٹر حنیف قریشی ، وقار مدنی اور دیگر نامی گرامی کھلاڑی اوراسلام آبادچیس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری راجہ گوہر ،فیڈے ماسٹر عامر کریم سمیت 100سے زائد کھلاڑی کھیلیںگے،جو بھر پور تیاریوںکیساتھ شریک ہونگے، سوئس لیگ کی بنیادپر کھیلے جانیوالے اس میگاایونٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے تیاریاں مکمل کرکے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں