خواہش ہے کہ پاکستان کی نمائندگی کروں اور ویرات کوہلی کوآٹ کروں، سلمان ارشاد

پشاور زلمی واحد ٹیم ہے جو ہر سال پلے آف کھیلی ہے، امید ہے اس سال بھی فائنل کھیلیں گے، گفتگو

پیر 4 مارچ 2024 14:36

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2024ء) پشاور زلمی کے فاسٹ بولر سلمان ارشاد نے کہا ہے کہ خواہش ہے کہ پاکستان کی نمائندگی کروں اور ویرات کوہلی کو آئوٹ کروں۔ایک انٹرویومیں سلمان ارشاد نے کہا کہ پی ایس ایل، سی پی ایل اور ٹی ٹین لیگ میں دنیا کے ہر ٹاپ بیٹر کو آٹ کیا ہے، نیٹ پر ویرات کوہلی کو بولنگ کر چکا ہوں مگر میچ کی خواہش ہے۔

سلمان ارشاد نے کہا کہ پی ایس ایل میں بابر اور رضوان، سی پی ایل میں پولارڈ اور رسل کو آئوٹ کر چکا ہوں، جیسی بیٹنگ کنڈیشنز پی ایس ایل میں ہیں، اس میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔انہوں نے کہا کہ مختصر بائونڈری میں مس ہٹ بھی چھکا ہو جاتا ہے، کوشش ہوگی کہ ٹورنامنٹ کے اختتام تک ٹاپ بولر بن جاں، پی ایس ایل، آئی پی ایل کے بعد سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہے، بہت لیگز کھیل لیںتاہم جو پی ایس ایل کا مزہ ہے وہ الگ ہے۔

(جاری ہے)

پشاور زلمی کے فاسٹ بولر نے بتایا کہ لیگ تو کھیل رہا لیکن پاکستان کھیلنا میرا ہدف ہے، سینے پر جب تک اسٹار نہیں لگ جاتا اس وقت تک خواب پورا نہیں ہو گا، فاسٹ بولرز میں مقابلہ سخت ہے لیکن میں محنت کر رہا ہوں، امید ہے موقع ملے گا۔سلمان ارشاد نے کہا کہ آج کل کی ٹی ٹوئنٹی میں بولرز کے پاس آپشن کم ہیں، بولرز کو اب بیٹرز سے ایک قدم آگے سوچنا پڑتا ہے، بابر اعظم مجھے بہت اچھے طرح سمجھاتے ہیں، ان جیسے بیٹر کو بولنگ کرنا چیلنج ہوتا ہے، ان کے ساتھ کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔انہوںنے کہاکہ پشاور زلمی واحد ٹیم ہے جو ہر سال پلے آف کھیلی ہے، امید ہے اس سال بھی فائنل کھیلیں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں