صحافیوں کے لئے نائٹ سپورٹس گالا جیسے کھیلوں کی سرگرمیاں منعقد کرانا خوش آئند ہے ، ظاہر شاہ طورو

منگل 2 اپریل 2024 20:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2024ء) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے خوراک ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ پشاور پریس کلب کی جانب سے صحافیوں کیلئے انکی جسمانی و ذہنی صحت کیلئے رمضان سپورٹس گالہ جیسی سرگرمیاں منعقد کرنا خوش آئیند ہے اور رمضان المبارک میں بھی ورزش اور چہل پہل کی سما قائم رکھنا قابل تحسین ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیاسی رہنماں کو بھی صحافیوں کے طرز پر کھیلوں میں حصہ لینا چاہیے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ رات پشاور پریس کلب میں منعقدہ نائٹ سپورٹس گالا کے حوالے تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیااپنے خطاب میں صحافیوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ظاہر شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ دس سال میں پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے صحافیوں کے لیے کئی ترقیاتی اقدامات اٹھائے ہیں اور آئندہ بھی انکی حکومت کی ترجیحات میں شامل رہے گااس موقع پر صوبائی وزیر ظاہر شاہ طورو نے صحافیوں کے لیے 1 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان بھی کیا اور عملی کھیل میں حصہ لے کر صدر پشاور پریس کلب ارشد عزیز ملک کے ہمراہ بیڈمنٹن کھیلا۔

(جاری ہے)

پروگرام کے آخر میںپشاور پریس کلب انتظامیہ نے صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کو سوینئر بھی پیش کیاواضح رہے کہ پشاور پریس کلب کے زیر انتظام رمضان سپورٹس گالہ میں تقریبا 200 صحافی حصہ لے رہے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں