برشور اور توبہ کاکڑی پشین کے سرحدی علاقے ہیں، محمد اسماعیل خان کاکڑ

پاک افغان بارڈر پر واقع سٹریٹجک علاقے میں امن وآمان کے قیام اور عوامی نوعیت کے اداروں کو فعال بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں

منگل 1 جون 2021 16:38

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2021ء) تحصیل برشور اور توبہ کاکڑی پشین کے سرحدی علاقے ہیں، پاک افغان بارڈر پر واقع اس اہم سٹریٹجک علاقے میں امن وآمان کے قیام اور عوامی نوعیت کے اداروں کو فعال بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، برشور انتظامیہ نے کم وسائل کے باوجود علاقے کے مغوی بچے کو پاک ایران سرحدی شہر تفتان سے بازیاب کراکر مستحسن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ان خیالات کا اظہار تحصیل برشور کے علاقے توبہ کاکڑی سر ٹال سے گزشتہ دنوں آغواء ہونے والے بچے کو پشین لیویز کی جانب سے بازیاب کرانے کے بعد بچے کے لواحقین قبائلی رہنما محمد اسماعیل خان کاکڑ، عین الدین، نصرالدین اور مطیع اللہ نے بازیاب شدہ بچے 12 سالہ محیب اللہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پریس کابفرنس میں بچے کے لواحقین نے ڈپٹی کمشنر پشین شبیر احمد مینگل اسسٹنٹ کمشنر برشور حفیظ اللہ سوری سمیت لیویز کی مشترکہ ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے بچے کے لواحقین نے کہاکہ یہاں آنے اور پریس کانفرنس کرنے کا مقصد ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرنا ہے جنہوں نے ڈپٹی کمشنر شبیر احمد مینگل کی سربراہی میں 12 سالہ مغوی بچے محیب اللہ کولیویز فورس کی مدد سے تفتان بارڈر پر اغواء کاروں کو گرفتار کرکے بچے کو بحفاظت بازیاب کرا لیا، واضح رہے کہ تقریباً ایک ماہ قبل محمد اکرم نامی شخص جو برشور سرٹال میں بطور چرواہا مال مویشی کا چر ا رہے تھے نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بچے کو اغوا کر کے سرحدی شہر تفتان لے گئے اور کمسن بچے کو ایران لے جانے کی غرض سے تفتان بارڈر پر مقیم تھے، جس پر پشین انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر برشور کی نگرانی میں اغواکاروں کی لوکیشن کو ٹریس کیا جس سے معلوم ہوا کہ اغوا کار تفتان بارڈر پر موجود ہیں، جس پر اسسٹنٹ کمشنر برشورحفیظ اللہ سوری کی سربراہی میں لیویز فورس کی ٹیم کو بروقت کاروائی کے لیے تفتان روانہ کردیاگیا۔

(جاری ہے)

لیویز فورس کی ٹیم نے انتھک کوششوں کے بعد ایک اغوا کار کو گرفتار کر کے مغوی بچے کو بازیاب کرالیااور تفتیش کے دائرہ کار کو مزید بڑھاتے ہوئے دیگر ملزمان کی تلاش میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ناخوشگوار واقعات میں عوام کی داد رسی پر مامور ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے عوام کے جان و مال کی حفاظت کو اولین ترجیح دے رکھی ہے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ناخوشگوار واقعات میں ملوث کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں مزید مدد گار ثابت ہوں گے۔

اور اغواکاروں کے اس گروپ کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لاتے ہوئے علاقے کو امن کا گہوارا بنانے کیلئے پر عزم رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ برشور ایک سرحدی علاقہ ہے لیکن یہاں کی تحصیل انتظامیہ محدود وسائل اور لیویز کی کم نفری کے باوجود اپنے فرائض جانفشانی سے ادا کررہی ہے، پریس کانفرنس میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ تحصیل برشور کی سرحدی اور اسٹریٹجک اہمیت کے پیش نظر یہاں کے انتظامیہ کو سہولیات فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں