فرائض میں غفلت اور کوتاہی ہر گز برداشت نہیںکی جائیگی ، ندا کاظمی

امن وامان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے عوام کو انتظامیہ کا ساتھ دینا ہوگا،اسسٹنٹ کمشنر

منگل 18 ستمبر 2018 21:24

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) اسسٹنٹ کمشنر ندا کاظمی نے کہاکہ فرائض میں غفلت اور کوتاہی ہر گز برداشت نہیںکی جائیگی امن وامان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے عوام کو انتظامیہ کا ساتھ دینا ہوگا قلع میں سے منشیات اور جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے لیویز کی چیک پوسٹوں پر نفری سخت کرکے چیکنگ کا عمل تیز کردیا ہے چیک پوسٹوں پر تعینات اہلکاروں کو عوام سے بہتر انداز میں پیش آنے کی ہدایت کی گئی ہے رشوت اور تھانہ کلچر کا مکمل خاتمہ کردیا گیا ہے اگر کوئی اہلکار اس ناسور میں ملوث پایا گیا تو اسکے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرانان لیویز تھانہ،بادیزئی اور ہیکل زئی چیک پوسٹوں کے اچانک دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ وہ اپنے اردگرد اجنبی اشخاص پر کھڑی نظر رکھے اور انہیں دکان ،مکان کرایے پر دینے سے گریز کریں لوکل سرٹیفکیٹ کیلئے بنک چالان جسکی فیس 400روپے بنتی لوکل سرٹیفکیٹ کی اجراء پر پیسے لینے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے انہوںنے مزید کہا کہ شہر میں مہنگائی،تجاوزات اور مضر صحت اشیاء کیخلاف جلد کریک ڈاؤن شروع کیا جائیگا نرخنامے پر عمل درآمد نہ کرنیوالوں کیخلاف ایکشن قانونی کاروائی عمل میں کی ڈسٹرکٹ کے عوام کو ریلیف اور بہتر نظام زندگی فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں