پشین میں لیویز کی آسامیوں پر بے ضابطگیاں ،ایک ہی نوجوان کو سپاہی ا ور وائرلیس آپریٹر بھرتی کر لیا گیا

پیر 24 فروری 2020 23:32

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2020ء) پشین میں لیویز کی پوسٹوں میں ہونے والی بے ضابطگیاں، ایک ہی نوجوان کو سپاہی ا ور وائرلیس آپریٹر بھرتی کر لیا گیا ذرائع کے مطابق پشین میں حال ہی میں ہونے والے لیویز کی پوسٹوں میں ہونے والے بے ضابطگیاں سامنے آنا شروع ہوگئے ایک ہی نوجوان سید نصیب اللہ ولد سید عبدالنبی شناختی کارڈ نمبر 54303-8150012-3سپاہی اور وائر لیس آپریٹر دونوں میں ایک ساتھ بھرتی ہوا ہے ا پوزیشن جماعتوں نے اس حوالے سے بھر پور احتجاج کیا تاہم حکومت نے یقین دہانی کرائی کہ اگر بے ضابطگیاں سامنے آئی تو تحقیقات کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں