قوم و ملک کی ترقی کیلئے ہمیں تعلیم کو عام کرنا ہوگا،خدمت خلق فائونڈیشن انٹرنیشنل

جمعرات 26 اگست 2021 22:53

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اگست2021ء) خدمت خلق فانڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین و تمغہ امتیاز نعمت اللہ ظہیر نے کہا ہے کہ قوم و ملک کی ترقی کیلئے ہمیں تعلیم کو عام کرنا ہوگا ٹیکنالوجی، طبی سمیت ہر شعبہ میں ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا تعلیم ایسی کنجی ہے جس سے کامیابوں کے تمام تالوں کو کھولا جاسکتا ہے اس لئے ہر دور میں اس کی سب سے زیادہ اہمیت رہی اور وہی قوم اس دنیا میں اپنا نام، مقام اور اہمیت درج کراسکی جس کے یہ زیور تھاتعلیم کے بغیر نہ تو کوئی قوم آگے بڑھی ہے اور نہ ہی کوئی کارنامہ انجام دے سکی ہے دنیا ترقی کرکے چاند تک پہنچ گئے ہیں یہ سب تعلیم کی وجہ سے آج تعلیم یافتہ ممالک پوری دنیا میں اپنا لوہا منوا چکے ہیں ہمیں بھی اپنے بچوں اور بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہوگا اس حوالے سے والدین اپنا پیٹ کاٹ کر اپنے جگر گوشوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نجی سکول میں یوم آزادی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مردوں کی تعلیم پر ابتدا آفرینش سے ہی زور دیا جاتا رہاہے اور اس طبقہ کا ایک حصہ کسی نہ کسی درجے میں ہر دور میں تعلیم حاصل کرتا رہا ہے اگر کسی صنف کو اس دولت سے محروم کیا گیا تو عورت کی ذات تھی پہلے خواتین کے بارے میں معاشرہ کا نظریہ انتہائی پیچیدہ تھا معاشرہ خواتین کو صرف ایک شئی تصور رکرتا تھا اس کے علاوہ اس کے ذہن میں کبھی یہ نہیں آتا تھا اگر معاشرے میں خواتین تعلیم یافتہ ہوں گی تو اس سے سب سے زیادہ بھلا معاشرے کا ہوگا۔

(جاری ہے)

کیوں کہ ایک تعلیم یافتہ خاتون پورے خاندان کو تعلیم یافتہ بناسکتی ہے۔ اسلام میں تعلیم کو مرداور عورت دونوں پر فرض قرار دیا گیا اور جگہ جگہ اس کی اہمیت بیان کی گئی۔جس قوم تعلیم پر توجہ دے کر اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا آج وہ قومیں دنیا کی ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہے۔ یہ اچھی بات ہے کہ حالات بدل رہے ہیں۔ معاشرہ، خاندان اور لوگوں کے نظریے میں تبدیلی آرہی ہے اور لوگ لڑکے اور لڑکیوں کی تعلیم پر یکساں توجہ دے رہے ہیں۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں