عوام کی حفاظت کرنا عبادت سے کم نہیں قانون سے بالاتر کوئی نہیں امن وامان کی بہتری کی خاطر کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک سلیم لہڑی کی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 11 نومبر 2016 22:15

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک سلیم لہڑی نے کہا کہ عوام کی حفاظت کرنا عبادت سے کم نہیں قانون سے بالاتر کوئی نہیں امن وامان کی بہتری کی خاطر کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں امن وامان کے قیام اور عوام دشمن عناصر کو علاقے میں جگہ نہیں ملے گی ڈسٹرکٹ پشین پر امن ضلع ہے عوام انہتائی باشعور اور تعاون کرنیوالے لوگ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر میں پولیس کی پیدل اور موبائل گشتوں میں اضافہ کرنے کے بعد اپنے آفس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شہر میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں ہر قسم کی شکایات کیلئے میرے دروازے کھلے ہیں عوام اپنے اردگرد مشکوک افراد پر کھڑی نظر رکھتے ہوئے پولیس کو اطلاع دیں اور کسی کو گھر مکان یا دکان کرایے پر دینے سے پہلے اچھی طرح چھان بین کریں ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں