پشتونخواملی عوامی پارٹی عوام کو ہر شعبہ زندگی میں سہولیات کی فراہمی کیلئے مسلسل جدوجہد کررہی ہے، عبدالرحیم زیارتوال
ہفتہ 18 فروری 2017 23:17
(جاری ہے)
جس کی صدارت پارٹی کے ضلعی سیکرٹری ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد عیسیٰ خان روشان نے کی ۔ اجلاس میں ضلع ایگزیکٹو اور ضلعی کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین مشر محمود خان اچکزئی کے دورہ پشین کے تیاریوں کے ساتھ مختلف امور کا جائزہ لیا گیا ۔
اجلاس میں دونوں رہنمائوں کے دورہ پشین کے ملتوی ہونے کے متعلق اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا گیا ۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے اپنی تنظیمی سیاست صلاحیت کو مزید دوبالا کرتے ہوئے اپنی فعالیت کو مزید تیز کرنی ہوگی جس طرح صرف تین دن کے نوٹس پر ضلع بھرکے تمام علاقائی یونٹوں اور لاتعداد ابتدائی یونٹوںکے اجلاس منعقد کرکے جلسے کی تیاریوں کو مکمل کیا گیا ہے ۔ اس پر تمام عہدیدار اور کارکن خراج تحسین کے مستحق ہے ۔ لہٰذا پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے اپنی سیاسی تنظیمی استعداد میں مزید اضافہ کرتے ہوئے آئندہ کیلئے بھی بروقت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے عوام کی مرضی کے بغیر ان پر کوئی بھی فیصلہ مسلط کرنے سے حالات مزیدپیچیدہ ہونگے بلکہ فاٹا میں منتخب کونسلوں کے قیام اور فاٹا کے عوام کی مرضی کے مطابق اصلاحات ہی فاٹا کے عوام کو قبول ہونگے ۔ لہٰذا فاٹا کے موجودہ منتخب نمائندوں کی مکمل اکثریت اور اسلام آباد 30جنوری کو منعقدہ نمائندہ جرگے کے سفارشات پر ہی عملدرآمد کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کے اذیت ناک واقعات قابل مذمت اور قابل گرفت ہے اور یہ ماضی کے غلط پالسیوں اور غلط اقدامات کے اعمال بد کا نتیجہ ہے لہٰذا ملک کے حکمرانوں نے اچھے اور برے کی تمیز سے بالاتر ہو کر ہر قسم کی دہشتگردی انتہا پسندی کیخلاف مزید اقدامات کرنے ہونگے اور ملک کے مظلوم عوام پر مسلط اس سنگین صورتحال کا از سر نو جائزہ لینا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں شفاف مردم شمار کا انعقاد تمام ملک کے عوام بالخصوص جنوبی پشتونخوا کے عوام کا قومی مطالبہ رہا ہے اب جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مردم شماری ہونیوالی ہے تو مردم شماری حکام پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ تمام ملک بالخصوص اس پشتون بلوچ مشترکہ صوبے میں شفاف مردم شماری کے انعقاد کو ممکن بنائے۔ انہوں نے کہا کہ ہر علاقے کے عوام مردم شماری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے خاندانوں کا صحیح انداز میں اندراج کرائیں ۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے نام پر غیر سنجیدہ بیان بازی قابل افسوس ہے جبکہ مردم شماری پر سب سے زیادہ تحفظات جنوبی پشتونخوا کے تمام عوام کو ہے جنہوں نے سالہا سال پہلے بھرپور احتجاج کیا تھا ۔ اور جنوبی پشتونخوا کے تمام عوام کا اب بھی مطالبہ ہے کہ وہ ماضی کے بوگس انداراج کے ساتھ ساتھ مزید نئے بوگس اندراج کی روک تھام کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے استحکام جمہوریت ان کے تسلسل آئین وقانون کی حکمرانی پارلیمنٹ کی بالادستی اور فیڈریشن کے تمام اکائیوں کے قومی حقوق واختیارات عملاً تسلیم کرنے میں ہے جبکہ 18ویں ترمیم کے خلاف سازشیں قابل قبول نہیں۔ سیاسی جمہوری قوتوں کا فریضہ ہے کہ وہ جمہوریت آئین وپارلیمنٹ کی بالادستی کو یقینی بناتے ہوئے عوام کے حق حکمرانی کا بھرپور دفاع کریں۔پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ًبلدیاتی سسٹم کو مضبوط اور فعال بناکر اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کی جائیں، میئر سردار اکبر ترین ..
پشین یکم مئی عالمی یوم مزدور کے مناسبت سے ریلی نکالی گئی
پشین لیویز نے منشیات، ڈکیتی اور راہزنی سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب اور مفرور اشتہاری ملزمان گرفتار ..
طوفانی ژالہ باری نے تباہی مچادی کسان محمد انور طوفانی
پشین، تمام لائن ڈیپارٹمنٹس دفتری امور کو حسن طریقے سے انجام دیں، ڈپٹی کمشنر
پشین، داخلہ مہم کے دوران 17591 بچوں اور بچیوں کو سکول میں داخل کروایا، ڈی ای او
پشین سیکورٹی فورسز کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن دو دہشتگرد ہلاک
تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان ترقیاتی سکیموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اقدامات کریں، ڈپٹی کمشنر
پشین : لیویز اہلکار کو شہید کرنیوالے 2 دہشتگرد آپریشن میں ہلاک
امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ ٹھوس اقدامات کررہی ہے ،ڈپٹی کمشنر پشین
پشین سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ،2 دہشت گرد ہلا ک،متعدد زخمی
2024 میں 2018 سے بڑی دھاندلی ہوئی، جعلی حکومت چلنے نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمان
پشین سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف