پولیس فورس کے مورال کو بلند کرکے ،فورس کے استعدادکارمیں اضافے سے دہشت گردی کیساتھ عمومی جرائم کے خاتمے کا ہدف حاصل ہوسکتاہے،ثناء اللہ خان زہری

حکومت پولیس کی فلاح وبہبود ،سہولیات کی فراہمی ،فورس کی تعدادمیں اضافے کیلئے تمام ضروری وسائل فراہم کریگی،وزیراعلی بلوچستان

جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:43

پولیس فورس کے مورال کو بلند کرکے ،فورس کے استعدادکارمیں اضافے سے دہشت گردی کیساتھ عمومی جرائم کے خاتمے کا ہدف حاصل ہوسکتاہے،ثناء اللہ خان زہری
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ پولیس فورس کے مورال کو بلند کرکے اورفورس کے استعدادکارمیں اضافے سے دہشت گردی کے ساتھ ساتھ عمومی جرائم کے خاتمے کا ہدف حاصل ہوسکتاہے ،حکومت پولیس کی فلاح وبہبود ،سہولیات کی فراہمی اورفورس کی تعدادمیں اضافے کیلئے تمام ضروری وسائل فراہم کرے گی۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے نئے تعینات ہونے والے آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری سے بات چیت کرتے ہوئے کیاجنہوں نے جمعہ کے روزیہاں ان سے ملاقات کی۔صوبائی وزرأ شیخ جعفرخان مندوخیل،محمدخان لہڑی ،رکن صوبائی اسمبلی پرنس علی بلوچ،سابق صوبائی وزیرفائق علی جمالی اورچیف سیکرٹری بلوچستان اورنگ زیب حق بھی اس موقع پر موجودتھے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے آئی جی پولیس کوگائیڈلائن دیتے ہوئے کہاکہ پولیس افسران اوراہلکاروں کو حکومت کی ترجیحات ،عوام کی توقعات اوراپنے فرائض سے مکمل آگاہی ہونی چاہیے ،انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنی فورسز کو خودانحصاربناکر پیروں پر کھڑاکرناہے،وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ اے ٹی ایف کی تعداد کو 10ہزارتک بڑھایاجائے اورسی ٹی ڈی کو تمام سہولیات فراہم کرکے مستحکم بنیادوں پر استوار کیاجائے،پولیس کے تمام شعبوں کو دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے خصوصی تربیت فراہم کرکے فورس کی استعدادکارمیں اضافہ کیاجائے۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ پولیس AاورBایریا سے قطع نظرشرپسندوں کے خلاف کاروائی کرے اورپولیس اورلیویز فورس کے اشتراک کو بڑھایاجائے۔ انہوں نے کہاکہ محنت اورخلوص نیت سے فرائض کی ادائیگی سے کامیابی ملے گی ،وزیراعلیٰ نے کہاکہ وہ جلد ڈویژنل سطح پر پولیس درباروں سے خطاب کریں گے اورپولیس فورس کا مورال بلند کرنے کیلئے انہیں خصوصی پیغام دیں گے۔اس موقع پر آئی جی پولیس نے وزیراعلیٰ کو یقین دلایا کہ وزیراعلیٰ کی گائیڈلائن کے مطابق حکومتی ترجیحات اورپالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنایاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں